نوشہرہ،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپہ 10 گرفتار،بھاری رقم برآمد

  نوشہرہ،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپہ 10 گرفتار،بھاری رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈی ایس پی خالد خان کی سربراہی میں پبی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری سیدالامین خان SHO پبی کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ پبی کے علاقے میں مختلف جگہوں پر قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنایا گیا۔پولیس نفری کو ہمراہ لیکر دو جگہوں پر کامیاب چھاپے لگائے گئے۔پبی کالج کے قریب میدان میں 10 نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار۔جبکہ دوسری کاروائی میں اصغر ٹیلر (چوکی ممریز) کے دوکان میں بُک پر جوا کھیلا جا رہا تھا۔جس پر بھی کامیاب چھاپہ لگایا۔ملزمان اصغر ولد فضل محمد،اسد ولد نثار محمد اور آفاق ولد لائق ساکنان چوکی ممریز گرفتار۔ داو پر لگی ایک لاکھ 35 ہزار روپے اور الات قمار بازی قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔