سرائے نورنگ میں دفعہ 144 کا نفاذ
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے ضلع لکی مروت کی حدود میں ریت،بجری اور اینٹوں کو ترپال سیڈھانپے بغیر لے جانے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 لگانے کا حکم جاری کردیا ہے۔گزشتہ روز ان کے دفتر سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ضلع بھرمیں ریت،بجری اور اینٹوں سے بھری گاڑیوں کوبغیرترپال لے جانے پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔