پودوں کی بہتر نشوو نماء سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، جہا نگیر خان

پودوں کی بہتر نشوو نماء سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، جہا نگیر ...

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایڈمنسٹریٹر و تحصیل مونسپل افیسرنوشہرہ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پودے پر مثبت اثر مرتب کرتے ہیں اور پودوں ہی سے ہم نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پاسکتے ہیں بلکہ اس سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوتا ہے اور ہر سرسبز علاقے کے عوام جفا کش ہوتے ہیں اس لئے نوشہرہ کے عوام علاقے کی خوبصورتی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے اگائیں تاکہ ہمارا علاقہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ماحولیاتی الودگی سے بھی پاک ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے مونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونائیٹیڈ ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر گوہر خان سمیت نوشہرہ کلاں اور دیگر محلقہ علاقوں کے معززین بھی ٹی ایم او جہانگیر خان نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ کے تمام علاقوں کو خوبصورت بنانے کیلئے تہیہ کر رکھا ہے اور ان علاقوں کو خوبصورت بنانے میں پودے اہم اور کلیدی کردارادا کر ہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پودے اگانے سے نہ صرف ماحولیاتی الودگی پر قابو پا یا جاسکتا ہے بلکہ اس سے قیمتی لکڑی حاصل کر کے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ بھی کیا جاتا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن نوشہرہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور پورے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت سٹریٹ لائٹس کے بہتر نظام کے ساتھ ساتھ صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا عوام اور تاجر ٹی ایم اے نوشہرہ کے صفائی عملے کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بناکر نالیوں اور گلی کوچوں میں کند نہ پھینکیں بلکہ گند کے لئے مختص شدہ جگہ (ڈسٹ بین) میں گند ڈالیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے عوام اور تاجر اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے عملے اور افسران سے تعاون کرکے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ بنائیں اور ماحولیات الودی کے خاتمے میں ساتھ دیکر اپنے گھروں، حجروں اور کاروباری مراکز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر اپنا مذہبی و قومی فریضہ ادا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر