تھانہ، ایلمنٹری کمیونٹی ماڈل سکولوں کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

    تھانہ، ایلمنٹری کمیونٹی ماڈل سکولوں کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) ایلمنٹری کمیونٹی ماڈل سکولوں کے اساتذہ گزشتہ 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ اساتذہ فاقہ کشی پر مجبور، متاثرہ اساتذہ نے حکومت سے فی الفور تنخواہیں ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایلمنٹری کمیونٹی ماڈل سکولوں میں کام کرنے والی اساتذہ کے نمائندوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے اس امر پر انتہائی تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا کہ وہ کس لئے ملازمت کرتی ہیں۔ کہ گزشتہ 14 ماہ سے انہیں تنخواہ نہیں دی گئی ہے او ر مسلسل عزیز اقارب اور دوست احباب سے گھریلواخراجات کے لئے قرض لے رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ضرورت اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر