نوشہرہ میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی جاری

      نوشہرہ میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائی جاری

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے خصوصی ہدایت پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد فاروق, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی نے مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی اور روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپز کی انسپکشن تفصیلات: ضلع نوشہرہ (ترجمان) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے تحصیل جہانگیرہ اور نوشہرہ میں غیر قانونی سی این جی/پیٹرول پمپ سٹیشنز کے خلاف اپریشن کیا۔اس موقع پر سی این جی/پیٹرول پمپ سٹیشنز جو کہ اوگرہ کے تعین کردہ قوانین کو مدنزر رکھتے ہوئے انسپیکشن کی گئی۔ اور اسکے ساتھ ساتھ کلین اینڈ گرین پاکیستان پولسی کے تحت باتھ رومز کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تمام سی این جی/پیٹرول پمپ سٹیشنز مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اوگرہ کے احکامات کے ساتھ ساتھ کلین اینڈ گرین پاکستان کمپین پر عمل کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ تر سہولیات فراہم کی جاسکے۔ضلعی انتظامیہ کا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے خیراباد, حکیم آباد اور پبی میں مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔ گرانفروشوں, کم وزن روٹی, اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر متعد افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ اور جرمانہ کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر