خیبر، سی ٹی ڈی مقابلہ میں جا ں بحق نوجوان کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر، سی ٹی ڈی مقابلہ میں جا ں بحق نوجوان کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر (بیورورپورٹ)پشاور ریگی میں سی ٹی ڈی مقابلے میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے لنڈیکوتل کے نوجوان عدنان شینواری واقعہ کے خلاف رشتہ داروں سمیت سیاسی اتحاد اور عام لوگ سڑکوں پر نکل کر چروازگئی کے مقام پر لاش رکھ پاک افغان شاہر اہ کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کر دیا،میرے بیٹے کو تقریبا چار ماہ پہلے سیکورٹی ایجنسیز نے گھر سے اٹھایا تھا اب انکی لاش مل گئی،والد اسماعیل کا موقف گزشتہ روز پشاور ریگی میں CTD پولیس کے مقابلے میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے حاضر سروس خاصہ دار فورس کے اہلکار عدنان شینواری کے واقعہ کے خلاف لنڈی کوتل کے عوام سراپہ احتجاج بن گئے پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین شینواری، قومی وطن پارٹی کے زاکر افریدی، پیپلز پارٹی کے شاہ رحمان شینواری، افتاب احمد شینواری، جمعیت علماء اسلام کے مولانا مجاہد، جماعت اسلامی کے مقتدر شاہ افریدی اور رحیم شاہ ایڈوکیٹ،اسرار شینواری نے ازاد انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدنان شینواری کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے بلکہ پختون دشمن عمل ہے اس قسم کے ظلم و ستم اخر کیوں ہورہی ہیں یہ ظلم کا انتہاء ہیں کہ نوجوان کو جعلی سی ٹی ڈی پولیس کے مقابلے میں جاں بحق کیا گیا یہ کہا کا انصاف ہے ااگر گہنگا ر تھا تو عدالت میں کیو ں پیش نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم کے خون سے یہ کھیل کب تک کھیلا جائے گا پختون دراصل امن محبت کا نام ہے ان پر دہشتگردی کے لیبل لگاناسراسر ظلم اور نا ناصافی ہے پشتون اور خصوصاقبائل امن سے جینا چاہتے ہیں لیکن یہاں پر جینے کا حق حاصل نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ عدنان شینواری کو تین ماہ قبل اپنے گھر سے اٹھایا اور اب سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں مبینہ طور پر جاں بحق ہوا جو ایک سازش و ڈرامہ ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم عدنان پر دہشتگردی پرالزامات لگانا کسی بڑی ظلم سے کم نہیں عدنان مرحوم کے والد اسمعیل نے کہا کہ ایک طرف نوجوان بیٹے کے موت اور ان کے یتیم بچے اور دوسرے طرف ان پر بجاء دہشتگردی کا الزام و لیبل لگانا بے انصافی کا انتہاء ہے اس موقع پر ورثہ نے مطالبہ کیا کہ عدنان کو گھر سے اٹھانے والے اہلکاروں اورواقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کیخلاف فوری ایف آئی ار درج کیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیجائے۔