الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی،مرتضیٰ وہاب

    الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ بیان بازی کے لئے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں انکا ماضی جماعت اسلامی،حال پی ٹی آئی اور مستقبل کسی ٹانگہ پارٹی کے ساتھ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی عوام کی حمایت سے تیسری بار اقتدار میں آئی ہے فیاض چوہان کی موجودہ جماعت نے کس کے کاندھوں پر اقتدار حاصل کیا یہ دنیا جانتی ہے آپکی جماعت سلیکٹ کی گئی ہے، بدزبانی اور الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ زرا عوام میں جائیں تو لگ پتہ جائیگا۔صرف ڈیڑھ سال میں عوام آپ کے ناکام طرز حکمرانی سے اکتاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔
مرتضی وہاب