قتل، اقدام قتل اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  قتل، اقدام قتل اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران اندے قتل سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان تھانہ آغامیرجانی شاہ اور تھانہ گلبرگ کو قتل، اقدام قتل سمیت گاڑی کی چوری میں مطلوت تھے، جن کو گزشتہ روز تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق اسداللہ ولد نوراللہ مومند نے تھانہ آغامیر جانی شاہ کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی امان اللہ ولد نوراللہ کو کسی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی اسی طرح محمد شعیب ولد محمود خان سکنہ محلہ سدوزئی نے بھی رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا چچازاد بھائی مسعود خان ولد صاحب گل کو عثمان اور نعمان پسران گل خان نے کچھ روز قبل ہونے والی زبانی پر قتل کردیاہے، جس کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ٹیم تشکیل دی،ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ہونے والے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد شعیب کی زیر نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے مقتول کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد سمیت اس کے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی بھی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ نعیم حیدر نے ملزم عبدالباقی ولد عبدالسلام سکنہ آضاخیل متنی کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتائے کہ اس کا مقتول امان اللہ کی بیوی کیساتھ ناجائز تعلق تھے جس کی بناپر ملزم مقتول کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس کو قتل کردیا،ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہیاسی طرح خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مقتول مسعودخان کے قتل میں ملوث ملزم نعمان کو نہایت حمکت عملی سے گرفتار کرلیا، سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزم نے دوسرے بھائی عثمان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جس کی گرفتار جلد متوقع ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرنے ساتھ ساتھ تھانہ گلبرگ پولیس کو گاڑی کی چوری میں مطلوب مجرم اشتہار ی نورحمان ولد غلام فرید سکنہ دیر کالونی کو گرفتارکرلیا