ن لیگ کی تنظیم سازی29فروری تک مکمل کردینگے، فضل اللہ

  ن لیگ کی تنظیم سازی29فروری تک مکمل کردینگے، فضل اللہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ دادزئی نے کہاہے کہ پورے صوبے کی طرح ضلع پشاور میں ویلج کونسل اورنیبرہوڈکی سطح پر تنظیم سازی کاعمل مکمل کرنے کیلئے29فروری کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روزآرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبائی حلقوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد ضلع اور سٹی ڈسٹرکٹ میں حلف برداری کی تقریبات کااہتمام کیاجائے گا پشاورمیں اس نوعیت کاپہلاپروگرام آٹھ مارچ کوپی کے 67پشاورمیں ایک جلسہ عام میں ہوگاصوبائی صدرانجینئرامیرمقام منتخب کابینہ سے حلف لینگے اس پروگرام میں دیگر صوبائی قائدین بھی خطاب کرینگے انہوں نے کہاکہ مارچ کامہینہ موجودہ حکومت کیخلاف تحریکوں کامہینہ ہے عوام حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں اورمسلم لیگ ایک بارپھرپورے ملک میں حکومت بنائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر