صوابی،چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 افغان مہاجرگرفتار

  صوابی،چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 افغان مہاجرگرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی پولیس نے موٹر سائیکل کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک افغان مہاجر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹوپی نیاز علی خان کو اطلاع ملی تھی کہ خیبر پختونخوا چرس موٹر سائیکل کے ذریعے براستہ تر بیلہ ڈیم پنجاب سمگل کی جائے گی جس پر ایس ایچ او نیاز علی خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ غازی بھروتہ بیراج پر واقع شہید بابا چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر لی اس دوران پشاور سے آنے والے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا شک کی بناء پر جب موٹر سائیکل کی تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے 5320گرام چرس بر آمد ہوئی۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار قدیم ولد ناصر اللہ سکنہ افغانستان حال ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزم منشیات پشاور سے براستہ تر بیلہ ڈیم صوبہ پنجاب کے شہر گجرات سمگل کر رہے تھے کہ پولیس نے دھر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر