مہمند، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈرز کے اُمیدواروں کی پہلا عارضی میرٹ لسٹ تیار

    مہمند، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈرز کے اُمیدواروں کی پہلا عارضی میرٹ لسٹ ...

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈرز کے اُمیدواروں کا پہلا عارضی میرٹ لیسٹ تیار۔ تین دن کے اندر اندر اعتراضات تحریری شکل میں ڈی ای او آفس میں جمع کئے جائیں۔ نا مکمل تعلیمی اسناد کی صورت میں تمام ضروری کاغذات کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی درخواست یا اپیل کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ قبائلی ضلع مہمند محکمہ تعلیم کے ڈی ای او جدی خان خلیل کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مختلف کیڈرز جن میں ڈی ایم، پی ای ٹی، سی ٹی، ٹی ٹی کے تمام مرد و خواتین اُمیدوارشامل ہیں اُن کا پہلا عارضی میرٹ لیسٹ تیار کیا گیا ہے جس کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی بوائز اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی فار گرلز میں اویزاں کیا گیا ہے۔ 22 فروری سے 26 فروری 2020 ء تک یعنی تین دن کے اندر اندر جو بھی اس پر اعتراض یا اپیل کرنا چاہتے ہو تو وہ تحریری شکل میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر ضلع مہمند کے آفس میں مقررہ تاریخ تک جمع کراسکتے ہیں۔ اور کاغذات کی کمی کی صورت میں تمام ضروری کاغذات کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی درخواست یا اپیل کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر