تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت یکسر ناکام ہے،ذوالفقار افغانی

تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت یکسر ناکام ہے،ذوالفقار افغانی

  



پشاور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی سٹی پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ڈیڑھ سال میں مہنگائی کا ریکارڈ توڑنے ملک کو تباہی سے دو چار کرنے اور عوام کے دکھوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اٹھارہ ماہ میں حکمران ایک بھی وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے آٹے و چینی کی بحران کی ذمہ دار مافیا عمران نیازی کے اردگرد جمع ہے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مافیا کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ ملک عدیل اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے بہت جلد عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی قومی وطن پارٹی کی طرف سے مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف احتجاج جاری رہے گا حکمرانوں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت پشاور سے ناانصافیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور پشاور کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر