عمران نیازی لیگی دور کے منصوبے چوری کر رہے ہیں،اویس لغاری

    عمران نیازی لیگی دور کے منصوبے چوری کر رہے ہیں،اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)پنجاب اویس لغاری نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے لیگی دور میں بنائے گئے طیب اردوان ہسپتال ڈیرہ غازی خان ڈیول ہائی وے منصوبوں کی چوری کی،کچھ دنوں بعد 21 ارب روپے کے ایک اور منصوبے پر چوری کیے جانے کی منصوبہ بندی ہے،جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ نہیں ملا، اب انہیں مرغیوں اور انڈوں سے خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا عمران خان نیازی نے جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اوردن دیہاڑے لیگی دور میں بنائے گئے منصو بوں کی تختیاں چوری کیں۔کچھ دن بعد ایک اورپراجیکٹ کی چوری کیے جانے کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ توکیا پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ تک بھی نہیں بناسکی،جبکہ مسلم لیگ (ق) بھی بہاولپور صوبے کی شرط نہیں منوا سکی۔ انکامزید کہنا تھاچین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے درد کو سمجھ سکتے ہیں،جن کی کسی فورم پر شنوائی نہیں ہو رہی،اس معاملے پر حکومتی بے بسی ناقابل قبول ہے،حکومت ان بچوں کو چین فوری واپس لے کر آئے۔
اویس لغاری