سرائے نورنگ،لکی سٹی کیلئے منظور کردہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کیلئے کاؤشیں تیز

    سرائے نورنگ،لکی سٹی کیلئے منظور کردہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کیلئے کاؤشیں تیز

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان) سنیئروبزرگ پارلیمینٹرین ہمایون سیف اللہ خان اور صوبائی وزیر ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے لکی سٹی کے لئے منظورکردہ 132 کے وی گرڈاسٹیشن پر عملی کام شروع کرنے کے لئے مزیداپنی کوششیں کردیں ہیں۔اس سلسلے میں ہمایون سیف اللہ خان وفاقی وزیر عمرایوب خان اورواپڈا چیف ودیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے رکھے ہوئے ہیں،جبکہ مقامی سطح پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سکرٹری شفقت اللہ خان کو ٹاسک سونپ دی ہیں، تاکہ وہ واپڈا حکام سے رابطہ رکھے اورگرڈ اسٹیشن کے لئے اراضی پر کام تیز کی جائے۔واضح ر ہے کہ لکی سٹی میں کے لئے گرداسٹیشن کی منظوری سیف اللہ برادران کے علاوہ شفقت اللہ خان کے والد (مرحوم)حاجی زین الدین خان آف خوائیدادخیل کا بھی دیرینہ خواہش تھا،اور حاجی زین الدین خان نے ہمیشہ اپنی زندگی میں ہمایون سیف اللہ خان سے لکی سٹی کے لئے گرڈ اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ ہرفورم پر کرتا رہا ہے،تاہم اب انشاء اللہ ہمایون سیف اللہ خان کی سربراہی میں حاجی زین الدین خان (مرحوم)کے فرزندان اہلیان لکی سٹی کابڑامطالبہ پوراکرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں۔شفقت اللہ خان بھی آپنے والد محترم کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں اورلکی گرڈ پر جلد کام کے آغاز کیلئے بھرپور کردار آداکر رہے ہیں۔ شفقت اللہ خان نے گزشتہ ہفتے،7 فروری کو اسلام آباد میں سیف اللہ برادران کے ساتھ ہونیوالے ملاقات میں لکی سٹی گرڈ پر جلد کام شروع کرنے اورگیس سے محروم آبادی کوگیس فراہمی کیلئے ذاتی طور پر کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔ لکی سٹی کیلئے الگ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی منظوری خالصتاً ہمایون سیف اللہ خان کی مسلسل کوششوں کی مرہنون منت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر