سرائے نورنگ میں پولیس کی کارروائی،اغواء کار گرفتار

    سرائے نورنگ میں پولیس کی کارروائی،اغواء کار گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک اغواکار جاوید عرف کمانڈو 24گھنٹوں کے اند اندر گرفتار جبکہ 2016 سے پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ منشیات فروش محمد جمیل سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 1525 گرام ہیروین برآمدکرلی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ امیرخان میڈیاکوتفصیلات دیتے ہوئے کہاہے کہ نورنگ پولیس نے موت کے سوداگروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزیدگھیرا تنگ کرتے ہوئے الگ الگ کارائیوں کے دوران کوٹکہ والی آباد میں چھاپے کے دوران 2016 سے مطلوب مجرم اشتہاری اور منشیات فروش محمدجمیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاکوف، ایک عدد پستول، مختلف بور کے ایک درجن سے زاہد کارتوس برآمدجبکہ 1015 گرام ہیروین برامد کرلی،اسی طرح ایک اورکاروائی نورنگ پولیس ایک اور کاروائی کے دوران ممہ خیل میں منشیات فروش کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر منشیات فروش کلیم اللہ عرف غٹے سکنہ ممہ خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 410گرام ہیروین برامد کرلی، جبکہ مذکورہ پولیس پارٹی نے ٹپ تختی خیل میں اہم کاروائی کرتے ہوئے اغوائیگی میں ملوث نامزد ملزم جاوید عرف کمانڈو سکنہ ٹپ تختی خیل کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر دھرلیا۔ پولیس نے گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ نورنگ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر