پشاور،ایکسائز انٹیلی جنس کی کارروائی گن پوائنٹ پر چھینی گئی گاڑی برآمد
پشاور(کرائمز رپورٹر)ایکسائز انٹیلی جنس EIB-4 کی ایک اور کامیاب کاروائی،گن پوائنٹ پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کی چھینی گئی گاڑی کو برآمد کرلیا گیا-تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پراونشل انچارج ایکسائز انٹلیجنس کی زیر نگرانی، محمد ریاض SHO ایکسائز پولیس اسٹیشن مردان ریجن کی سربراہی میں ایڈیشنل انچارج اذلان اسلم، سب انسپکٹر ندیم رفیق نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کرنے پر معلوم کیا کہ مذکورہ گاڑی چوری کی ہے- مزید تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ گاڑی مذکورہ کا اصل نمبر GSE-062 ہے اور یہ سندھ کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ملکیت ہے- گاڑی کو کلفٹن کے علاقے میں گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا جس کی FIR نمبر 25 مورخہ 10فروری2019 کو تھانہ گزری کراچی میں درج ہوئی- کار چوروں نے بعد ازاں گاڑی کو لاھور ایکسائز میں جعلی طریقے سے رجسٹرڈ کردیا اور اس کو LEB-17A-8979 نمبر الاٹ کیا گیا- گاڑی سے اورجنل کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلی گئیں - واقع کی اطلاع اور گاڑی برآمدگی کی خبر سندھ کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کو دے دی گئی ہے-یاد رہے کہ EIB-4 ایکسائز انٹلیجنس کے ایڈیشنل انچارج ازلان اسلم نے بمعہ دیگر نفری اس ماہ پاکستان کے مختلف شہروں سے چوری اور چھینی گئی چھ گاڑیاں برآمد کیں اور ملزمان کو بھی گرفتار کیا- تمام برآمد شدہ گاڑیوں کے مالکان کو بھی ڈھونڈ کر گاڑی کی برآمدگی کے حوالے سے فوراً اطلاع دی گئی-سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اورعسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس نے متعلقہ عملے کی چوری شدہ گاڑیاں برآمدگی کی کاروائیوں کو سراہاہے