پبی پولیس نے دو مقامات پر سجی قمار بازی کی محفل الٹ دی

  پبی پولیس نے دو مقامات پر سجی قمار بازی کی محفل الٹ دی

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) پبی پولیس نے دو مقامات پر سجی قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ داو پر لگی ہزاروں کی رقم الات قمار بازی قبضہ میں لیکر 13افراد گرفتارڈی ایس پی خالد خان کی سربراہی میں پبی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری۔ سیدالامین خان ایس ایچ اوپبی کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ پبی کے علاقے میں مختلف جگہوں پر قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے۔اطلاع کو مصدقہ جان کر مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنایا گیا۔پولیس نفری کو ہمراہ لیکر دو جگہوں پر کامیاب چھاپے لگائے گئے۔پبی کالج کے قریب میدان میں 10 نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار۔جبکہ دوسری کاروائی میں اصغر ٹیلر (چوکی ممریز) کے دوکان میں بُک پر جوا کھیلا جا رہا تھا۔جس پر بھی کامیاب چھاپہ لگایا۔ملزمان اصغر ولد فضل محمد،اسد ولد نثار محمد اور آفاق ولد لائق ساکنان چوکی ممریز گرفتار۔ داو پر لگی ایک لاکھ 35 ہزار روپے اور الات قمار بازی قبضہ پولیس کرکے ملزمان کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر