محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ایس ایس پی

محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ایس ایس پی

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) محکمہ پولیس میں تفتیش ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تفتیش میں انصاف کا دارومدار تفتیشی آفیسر کے قلم پر ہوتا ہے،مقدمات کی تفتیش ایمانداری اور جان فشانی سے کریں، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پای? تکمیل تک پہنچائیں،مقدمات میں انصاف پر مبنی تفتیش کر کے مظلوموں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن پشاور شہزادہ کوکب فاروق نے چارج سنبھالتے ہی انوسٹیگیشن افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔ جس میں انوسٹی گیشن سرکل انسپکٹرز اور تمام تھانوں کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا جائزہ بھی لیا، میٹنگ کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے انوسٹی گیشن سٹاف کو تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور ان مقدمات میں مطلوب ملزمان کے ہسٹری شیٹ مرتب کر کے ملزمان کی گرفتاریاں جلد ازجلد ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ دوران تفتیش سائلین کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ہونے والی سنگین وارداتوں قتل، اغواء، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے موقع واردات پر خود جا کر شواہد محفوظ کریں کیونکہ کسی بھی جرم کی کھوج کو منطقی انجام تک پہنچانے میں موقع پر موجود شواہد اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر اوقات مدعیان یا دیگر اشخاص کی وجہ سے موقع واردات سے اہم شواہد ضائع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے تفتیش پر بُرا اثر پڑتا ہے اور کیس کی کمزوری کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے۔ لہذا موقع واردات پر موجود شواہد کو محفوظ بنائیں جو ملوث ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے میں ممّدِ و معاون ثابت ہوں۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی خان گنڈاپور نے بھی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنائاللّہ عباسی نے بھی گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ پولیس کے شعب? تفتیش کو مزید مستحکم کرنے کا عندیہ دیا تھا

مزید : پشاورصفحہ آخر