آٹا، چینی بحران کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

    آٹا، چینی بحران کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)آٹا اور چینی کی قلت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائرکردی گئی ہیں،جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی محکمے آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ متعلقہ قوانین کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی،حکومتی اداروں نے آٹے اور چینی کے سٹاک کے علاوہ آٹے اور چینی کی برآمد کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع نہیں کروائیں، آٹے چینی کی قلت کے ذمہ دار کین کمیشنر کو ہی ڈائریکٹر فوڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چینی اور آٹے کی پیدوار، درآمد اور برآمد کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا جائے۔ درخواست میں آٹا ملز اور شوگر ملز کے سٹاک کی تفصیلات بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواستیں دائر

مزید : پشاورصفحہ آخر