شمیم شوگر ملز انتظامیہ نے انکم ٹیکس نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

شمیم شوگر ملز انتظامیہ نے انکم ٹیکس نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)شریف فیملی کی ملکیت شمیم شوگر ملز نے انکم ٹیکس نوٹس کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، شمیم شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے دائر درخواست میں کمشنر ان و ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ شمیم شوگر ملز کو ایف بی آر نے 2014 ء کے انکم ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوایا۔ ایف بی آر نے 66 لاکھ 29 ہزار 837 روپے انکم ٹیکس ریکوری کا نوٹس مئی 2019 ء کو بھجوایا۔ ان لینڈ ریونیو ٹربیونل نے 30 جولائی کو ٹیکس کی رقم کا پانچ فیصد ادائیگی کی شرط پر حکم امتناعی جاری کیا۔ ایف بی آر کے بھجوائے گئے غلط ریکوری نوٹس کیخلاف ٹربیونل میں زیرسماعت اپیل التواء کا شکار ہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ کمشنر اپیل کو کیس پر جلد فیصلہ کرنے اوراپیل کے حتمی فیصلے تک حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
چیلنج