گوادر بندر گاہ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا،قاسم سوری

    گوادر بندر گاہ سے بلوچستان کو فائدہ ہوگا،قاسم سوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے،معاہدے سے پاکستان اورافغانستان میں امن آئے گا، چائنہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہے چائنہ کے صدر کے پاکستان کے دورے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے، گوادر سی پورٹ منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا حکومت نے گوادر سی پیک منصوبے کے تحت ویسٹرن منصوبے پرکا م کا آغاز کردیا ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ پی اینڈ ٹی کالونی میں واقع یوٹیلٹی اسٹور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی، اس موقع پرپی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عبدالباری بڑیچ،داود خان، ایوب ترین ایڈووکیٹ اوردیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہا کہ انہوں نے عوام کو یوٹیلٹی سٹور پر وزیراعظم کی ہدایت پر سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردارادا کیا ہے امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے سے پاکستان اور افغانستان میں امن آئے گا۔
قاسم خان سوری