انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ بہت عظیم ہیں،صدر مملکت

  انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ بہت عظیم ہیں،صدر مملکت

  



لاہور(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ بہت عظیم ہیں یہاں آ کر معلوم ہوا کہ فانٹین ہاؤس دنیا کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے،اس طرح کے اداروں میں آکر دلی سکون ملتا ہے اور حقیقی خوشی حاصل ہوتی ہے،معاشرے کے محروم افراد کو کارآمد شہری بنانا بہت بڑی خدمت ہے،دنیا میں 30 سے 40فیصد لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فانٹین ہاوس میں ورلڈ سائیکاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آٹزم اینڈ چائلڈ سائیکاٹری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،صدر مملکت نے کہا کہ خوشیوں کیلئے مال و زر ہونا ضروری نہیں اصل خوشی دوسروں کو خوشی فراہم کرناہے، قبل ازیں صدر مملکت نے فانٹین ہاس میں ذہنی امراض میں مبتلا خواتین اور مرد وارڈز کا دورہ کیا جبکہ کمپیوٹر لائبریری اور آرٹ گیلری کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے خصوصی بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کو دیکھا اور انہیں بے حد سراہا۔

صدر عارف علوی

مزید : صفحہ اول