اپوزیشن بد امنی پھیلانے سے اجتناب کرے،وزیر داخلہ

  اپوزیشن بد امنی پھیلانے سے اجتناب کرے،وزیر داخلہ

  



سانگلہ ہل(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک میں قدرتی ہوا کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑا ملکی خزانے سے خون پینے والی جونکوں کی طرح سب کچھ نچوڑ لیا اور اپنے خاندانوں کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیا وزیراعظم عمران خان نے سابقہ حکمرانوں کے خلاف کچھ نہیں کیا موجودہ سارے حالات مکافاتِ عمل ہے وہ سانگلہ ہل تحصیل بار کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی سے ہی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ہمیں اپنی عدلیہ پر فخر ہے اور عدلیہ آزادانہ طور پر انصاف کا بول بالا کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج15سال بعد بھی سانگلہ شہر کے مسائل جوں کے توں ہیں ٹوٹی ہوئی سڑکیں سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں 2007میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اور علاقہ کے مسائل کے حل اور عوام کو سستے انصاف کیلئے ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دیا گیا اور سانگلہ ہل کو تحصیل بنا کر عدالتیں قائم کیں گئیں تاکہ عوام کو دوسرے شہروں میں جانے کی بجائے گھر کی دہلیز پر ہی انصاف فراہم ہو سکے مگر افسوس آج شہر کا حلیہ دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہے۔

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول