عمران خان کے فیصلوں سے جلد خوشحالی کا دور شروع ہوگا:پرویز خٹک

عمران خان کے فیصلوں سے جلد خوشحالی کا دور شروع ہوگا:پرویز خٹک

  



صوابی(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے واضح کر دیا ہے کہ عمران خان کے سخت فیصلوں اور درپیش مشکلات کے بعد بہت جلد خوشحالی کا دور آنے والا ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو بیرونی دنیا کے قرضوں سے نجات مل جائیگاہفتہ کی شام سلیم خان صوابی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بد قسمتی یہ ہے کہ اپوزیشن حکومت پر بے جا الزامات لگانے کے علاوہ تنقید کر رہی ہے لیکن اس کی بجائے اچھی تجاویز اور راستہ نہیں دکھاتی ہے اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ حکومت کو غلطیاں دکھائے او ر حکومت میں اگر غلطی ہو تو اس کا ازالہ کرئے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک زبر دست لیڈر ہے ان جیسے سخت فیصلے کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا جب کوئی شخص ادھار لیتا ہے تو مجبوراً اپنے گھر اور جائیداد کو فروخت کریگایہی حال ہمارے پاکستان کا بھی ہے کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے بیرونی دنیا سے قرضے لے کر پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا جب پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی تو ہمیں تباہ حال پاکستان چھوڑا گیا تھا لیکن عمران خان جو کہ ایک زبر دست لیڈر ہے اس نے سخت فیصلے کر کے ملک کو رواں دواں کر دیا انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنی پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے سخت فیصلے کئے گئے اور بہت جلد مشکلات و معاشی بحرانوں کا خاتمہ ہو جائیگاانہوں نے کہا کہ جب ملک کا آمدن اور اخراجات برابر نہ ہو اور اخراجات سے آمدن زیادہ نہ ہو تب تک ملک میں ترقی و خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔ وزیر اعظم عمرا ن خان کا ایک ذہن اور سوچ ہے کہ ملک ٹریک پر روانہ ہو کر ترقی کے منازل طے کر سکے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک میں دہشت گردی اور قرضے چھوڑے تھے جس سے پاکستان عالمی سطح پر بد نام ہوا تھا سابقہ حکومتوں کی غلطیوں کا ادراک وزیر اعظم عمران خان کر رہے ہیں جس سے ملک صحیح سمت جارہا ہے ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی ہے اپوزیشن تنقید کر تی ہے لیکن حکومت کو اچھا راستہ دکھانے کے علاوہ تجاویز نہیں دیتی جس کی وجہ سے عوام نے عام انتخابات میں اپوزیشن کو مسترد کیا تھا اور وہ حکومت کرنے کے قابل نہ رہے گذشتہ حکومتوں نے تیس ارب ڈالر قرضے لئے تھے موجودہ حکومت یہ قرضے سود کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ اور اب اپوزیشن ہماری حکومت پر الزام لگا رہی ہے کہ بیرونی ممالک سے قرضے لئے انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کے عوام کو صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے وزیر اعلی محمود خان خیبر پختونخوا کی صحیح معنوں میں خدمت کر رہے ہیں ہمیں اپنے وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ ملک کو صحیح راستے پر گامزن کریگا

مزید : صفحہ اول