صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے پلاٹ دیئے جائیں گے:محمود خان

صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کیلئے پلاٹ دیئے جائیں گے:محمود خان

  



صوابی(بیورورپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم بہت جلد رشکئی کے مقام پر اکنامک زون کا افتتاح کرینگے جس کے لئے صوبائی حکومت بلکل تیار ہے اکنامک زون کے قیام سے صوابی مر دان اور نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے آڑھائی لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے جب کہ اس زون میں صنعتیں لگانے کے لئے صنعت کاروں کو پلاٹ بھی دیئے جائیں گے وہ ہفتہ کی شام موضع سلیم خان میں پلوڈنڈ سلیم خان روڈ کی افتتاح کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس میں مختلف سیاسی کارکنوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جو اضلاع ہمیشہ پسماندہ رہے ہیں وہاں ترقی کے لئے مختلف پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں ماضی میں وزیر اعلی صرف اپنا ضلع بناتے ہیں لیکن ہماری حکومت تمام اضلاع کو برابری کی بنیاد پر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹس بن رہی ہے ڈی آئی خان، پشاور روڈ کوسی پیک میں شامل کرنے کے علاوہ سوات ایکسپریس وے مدین اور چترال و شندور تک روڈ بھی سی پیک میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال تک حکومت کی تھی صوبے میں تعمیر و ترقی کے علاوہ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے جو عملی اقدامات کئے تھے اس کی بدولت دوبارہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو ایک بار پھر موقع ملا جس کی وجہ سے وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنی وزیر اعظم جب غریب عوام کے لئے کوئی کام کر تا ہے تو اپوزیشن اس کا مذاق اُڑاتی ہے سابقہ حکومتوں نے غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا تھا جب بھی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کر تاہوں وہ کہتے ہیں کہ محمود خان صبح اُٹھتے ہی عوام کے مستقبل کے لئے سوچے میں پہلا وزیر اعلی ہو جس کو سابقہ پاٹا کی حکومت بھی ملی پاٹا میں ہم نے تر قیاتی کام کئے اور کر رہے ہیں خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کے علاوہ وہاں عام انتخابات کا انعقاد کیا اور وہاں امن بھی قائم ہو گیا ہے۔ بجلی کے مد میں دو تین منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جو 600میگا واٹ بجلی پیدا کریگا انہوں نے کہا کہ تیس مارچ تک سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائیگاجس میں تر بیت یافتہ اساتذہ بھرتی کر کے بچوں کو معیاری تعلیم دینگے انہوں نے کہا کہ بجلی کی رائلٹی کے لئے ہمیشہ ہم وفاق سے جھگڑا کر تے رہے کیونکہ وفاق سستے نرخوں پر بجلی لے کر اس میں اضافہ نہیں کر تے جس کے لئے ہم نے ایک فارمولا بنایا جس کے تحت صنعتکاروں کو کم ریٹ یعنی سات روپے فی یونٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی اور وفاق بجلی کے مد میں اضافی ریٹ دیگا انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو پرائیوٹ کے برابر لانے کے علاوہ یکساں نظام تعلیم لا رہے ہیں کرپشن اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گابلکہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی پانچ سال کا مرجر ہم نے پندرہ مہینوں میں مکمل کیا سپیکر اسد قیصر نے رشکئی اکنامک زون کے لئے بہت کام کیا انہوں نے کہا کہ جون تک خیبر پختونخوا کے تمام عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائیگا۔ صحت کے لئے ہم نے ایک پلان بنایا ہے جس میں بی ایچ یوز اور تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ تیس ارب روپے کے قرضے ہمیں ورثے میں ملے تھے وزیر اعظم ماضی کی حکومتوں کا پہلا گند صاف کر رہے ہیں احساس پروگرام پر تنقید کرنے والوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا تھا ہم صوبے میں اپنی بجلی بنا رہے ہیں سات روپے فی یونٹ بجلی ہم صوبے کے انڈسٹری کو دینگے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ اول