نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

  



کراچی(آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے۔ مقامی نظام کی تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔گزشتہ روزیہاں اسد عمر نے کہا کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے، انشااللہ نیا پاکستان بھی بنے گا اور نیا کراچی بھی ضرور بنے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو نیا کراچی بنائیں گے، کراچی کے عوام کو بہتری کے لیے مساوی وسائل،اختیارات ملیں، مقامی نظام کی تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول