پولیو مہم کے دوران افسران و اہلکاروں کا جذبہ قابل ستاش

پولیو مہم کے دوران افسران و اہلکاروں کا جذبہ قابل ستاش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی کارکردگی سے متعلق اجلاس کا انعقاد۔ مہم کے پہلے روز کے افسوسناک واقعے کے باوجود محکمہ پولیس سمیت دیگر تمام افسران و اہلکاروں کی ہمت اور جذبہ قابل ستائش قرار۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 17سے 21تاریخ تک جاری رہنے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے آخری روز مہم کی مجموعی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈی پیک ممبران سمیت محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ للہ مروت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے پانچویں اور آخری روز ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں مہم کے چوتھے روز تک جو1142ریفیوزل رپورٹ ہو رہے تھے ان میں سے 587ریفیوزل کور کر لیے گئے۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 3لاکھ37ہزار100پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا گیاجو کہ مطلوبہ ہدف کا 100فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں ایک طرف مہم کے اہداف کے حصول کے مطابق مہم کافی کامیاب رہی وہیں چند خامیاں اور نقائص بھی سامنے آئے ہیں جنہیں جلد از جلد دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں پولیو وائرس کے مضر اثرات سے متعلق شعور و آگاہی انتہائی ضروری ہے کیونکہ جب تک معاشرے کی طرف سے مثبت تعاون سامنے نہیں آئیگا تب تک مطلوبہ اہداف کے حصول میں مکمل کامیابی ممکن نہیں۔اجلاس کے اختتام پر مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی محمد سلیم طارق کو ڈپٹی کمشنر نے نقد انعام سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی محکمہ پولیس سمیت تمام ذمہ داران اور اہلکاروں کی جانب سے ایسی کارکردگی سامنے آئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -