کراچی،رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا

  کراچی،رجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس کل ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رجب المرجب1441؁ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس کل(پیر)24فروری کوبعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان 0321-2022000، 0321-2484604، 99261404، (021)99261403نمبروں پر رابطہ قائم کریں

مزید : صفحہ اول