عمران خان ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے، اسد قیصر

  عمران خان ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے، اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتا ہے اور ویسے ہی قوم کو معاشی بحران سے بھی نکالیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع صوابی میں پیہور برانچ سے منسلک کینال روڈ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے درہ مائینر سے منسلک کینال پیٹرول روڈ کی توسیع اور تعمیر نو کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ بعدازاں صوابی میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے لیے ورلڈکپ جیتا اور شوکت خانم اسپتال کا بڑا تحفہ دیا، اِس وقت ملک کو سخت معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ عمران خان ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار خیبرپختونخوا میں چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت موٹرویز بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پر 30 ہزار ارب روپے کا قرض چھوڑا گیا، سب منافع بخش اداروں کو خسارے میں ڈالا، اِس وقت عمران خان ماضی کی حکومتوں کا پھیلایا گند صاف کررہے ہیں۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -