عدلیہ و ججز کی جاسوسی ہو رہی ہے،نہ ہونے دینگے،وفاقی وزیر قانون

  عدلیہ و ججز کی جاسوسی ہو رہی ہے،نہ ہونے دینگے،وفاقی وزیر قانون

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے عدلیہ اور ججز کی جاسوسی ہو رہی ہے نہ ہونے دیں گے، عدلیہ کیساتھ کھڑے ہیں، عدلیہ مخالف کوئی کام نہیں کریں گے، کچھ وکلا اپنی سیاست کر رہے ہیں، اسلئے ایسی بیان بازی ہو رہی ہے۔ہفتے کو انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بارکونسل کا حصہ ہوں اور وکلا برادری ہمارے بھائی ہیں، اٹارنی جنرل کے معاملے پر اپنا موقف دے چکا، ہمیشہ عدلیہ کیلئے ہی کام کرتا رہاہوں۔واضح رہے اس سے قبل پاکستان بار کونسل نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وزیر قانون کے منصب سے فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بار نے انور منصور خان کی سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی اور استعفیٰ کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔

فروغ نسیم

مزید : صفحہ اول