پی ٹی آئی کی تبدیلی مرغیوں کی تقسیم تک پہنچ گئی ہے،نوید بھٹی

پی ٹی آئی کی تبدیلی مرغیوں کی تقسیم تک پہنچ گئی ہے،نوید بھٹی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا عمل ایک کروڑ نوکریوں سے مرغیوں اور بھینسوں کی تقسیم تک آچکا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی برآمدات ایتھوپیا اور افغانستان سے بھی کم ہوگئی ہیں۔معاشی مسائل میں گھرے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ یہ حکمران خود ہی اپنے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے تلے دب جائیں گے،نالائق حکمران منی بجٹ کی شکل میں قوم پر ایک اور معاشی بم گرانے جا رہے ہیں،قومی خزانے کو عمران خان کے پیارے اور خان صاحب عوام کو لوٹ رہے ہیں، منی بجٹ عمران خان حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوٹرن پر یوٹرن لے کر خان صاحب معیشت کو زوال کی گہری کھائی تک لے آئے ہیں،چندے سے معیشت چلانے والوں نے پوری قوم کو کنگال بنا دیا ہے،عوام کی جیبیں خالی کرنے کے بعد اب حکمران جونک بن کر خون چوس رہے ہیں۔ نوید بھٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی کا عمل ایک کروڑ نوکریوں سے مرغیوں اور بھینسوں کی تقسیم تک آچکا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی برآمدات ایتھوپیا اور افغانستان سے بھی کم ہوگئی ہیں۔معاشی مسائل میں گھرے ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری جیسی نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔

مزید : صفحہ آخر