ایم اے سال اول پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان

  ایم اے سال اول پرائیوٹ کے نتائج کا اعلان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال اول پرائیوٹ بین الاقوامی تعلقات سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 1779 طلبہ شریک ہوئے،882 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 897 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 49.58 فیصدرہا۔

مزید : صفحہ آخر