الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی ہے،مرتضیٰ وہاب

  الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی ہے،مرتضیٰ وہاب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیر اطلاعات پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان جیسے لوگ بیان بازی کے لئے کرائے پر دستیاب ہوتے ہیں انکا ماضی جماعت اسلامی،حال پی ٹی آئی اور مستقبل کسی ٹانگہ پارٹی کے ساتھ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی عوام کی حمایت سے تیسری بار اقتدار میں آئی ہے فیاض چوہان کی موجودہ جماعت نے کس کے کاندھوں پر اقتدار حاصل کیا یہ دنیا جانتی ہے آپکی جماعت سلیکٹ کی گئی ہے اس پر آپکو زرہ برابر شرم نہیں آتی، بدزبانی اور الزام تراشی فیاض چوہان کی شناخت بن چکی ہے فیاض چوہان کے بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہوتا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فیاض چوہان کی سیاست کا آغاز ٹک ٹاک اور اختتام بدزبانی پر ہوتا ہے جان لیں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کا روشن مستقبل ہیں بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بھنور سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں آپ کے لیڈر کو ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی کچھ سمجھ نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ چوہان صاحب آٹے اور چینی چوروں کے ساتھی ہیں پہلے روز سے رونا اور یوٹرن کی سیاست آپکے موجودہ لیڈر نے کی پی ٹی آئی نے ملک کا کیا حشر کیا ہے؟ زرا عوام میں جائیں تو لگ پتہ جائیگا۔صرف ڈیڑھ سال میں عوام آپ کے ناکام طرز حکمرانی سے اکتاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔فیاض چوہان کو چل چلاؤ کے وقت دوسروں میں خامیاں نظر آرہی ہیں فیاض چوہان کی بدحواسی گواہ ہے انکے اقتدار کے دن پورے ہوچکے۔

مزید : صفحہ آخر