شانِ پاکستان کے پانچویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان

شانِ پاکستان کے پانچویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان

  



کراچی(پ ر) ثقافت‘ خوراک‘ موسیقی اور فیشن کے حوالے سے جنوبی ایشیا ء کے سب سے وسیع و عریض پلیٹ فارم شانِ پاکستان کی جانب سے کیفے ذوق میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں میڈیا‘ مشہورمصور‘ سوشلائٹس اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔شان ِپاکستان کے معروف پلیٹ فارم کی بانی اور تخلیق کار ہما نصر نے اس موقع پر صحافیوں اور دیگر مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے شان ِپاکستان کے پانچویں ایڈیشن کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا ”2015 ء میں نئی دہلی میں‘ 2016 ء میں لاہور میں‘ 2018 ء میں کراچی میں جبکہ 2019ء میں لاہور میں منعقد ہونے والے گزشتہ ایڈیشنوں کی زبردست کامیابی کے بعد رواں سال شانِ پاکستان کے پانچواں ایڈیشن ”پرامسنگ شان پاکستان‘تھری ڈے فیسٹول“ کولمبو‘سر ی لنکا میں 21تا23مارچ 2020ء کو منعقد کیا جارہا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے باہر اس طرح کے تہوار کے انعقاد کا مقصد ایک ایسے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے جس کے ذریعے فن‘ ثقافت‘ موسیقی‘ خوراک‘فیشن‘ جائیداد اور تجارت کے شعبوں کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دیا جاسکے۔سہہ روزہ ایونٹ میں سری لنکا کے ایگزیبیشن اور کنونشن سینٹر میں پاکستانی اور سری لنکن دونوں کے کارپوریٹ‘ خواتین کاروباری‘ ڈیزائنرز اور فنکاروں کی نمائشیں شامل ہوں گی۔انیسہ یونس کی سربراہی میں ایک کرافٹرز لاؤنج‘عامر مظہر کی سربراہی میں ساوی لاؤنج‘ ساؤتھ ایشین لاؤنج‘جبکہ فائزہ ملک کے زیر اہتمام ان اسمبل دبئی لاؤنج بھی قائم کیا جائے گا۔اس موقع پر دیگر مقررین میں زی فاؤنڈیشن کے عرفان پردیسی‘ ایونٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر‘ دولت مشترکہ ڈومینیکا سے سعد احسن‘پاکستان آبزرور سے سعود فیصل‘عامر اقبال)شاعر(اور ملکہ فوڈز سے فیصل مبین شامل تھے۔تقریب میں حاضرین کی تفریح اور سری لنکا میں منعقدہ تقریب کا ایک آئیڈیا دینے کی غرض سے ریتھ بینڈ کے مرکزی گلوکار وجیہہ فاروقی کی پرفارمنس پیش کی گئی۔کومل رضوی اور سفیر جعفری کی پرفارمنس کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جو ایک پرتکلف چائے کے ساتھ ختم ہوا۔بیرے فوٹ میں 22 ویں کو ایک فیشن شو پیش کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کے اختتام پر 23 مارچ کو ”ایک شام پاکستان کے نام“پیش کیا جائے گا۔فیشن شو میں نہ صرف مشک جیسے مقامی ٹیلنٹ کو پیش کیا جائے گا جو ریڈ کارپٹ کی میزبانی بھی کریں گے‘ بلکہ بین الاقوامی ماڈلز بھی فیشن شو کا حصہّ ہوں گے۔ شان پاکستان کے سفیروں میں سے ایک معتبر نام کومل رضوی نہ صرف گانا پیش کریں گی بلکہ حاضرین کے لئے ریمپ پر واک بھی کریں گی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب میں کرکٹرز سے ملاقات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر