مٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ بیٹی زخمی

  مٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ بیٹی زخمی

  



مٹہ(نمائندہ پاکستان)مٹہ میں فائرمگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ بیٹی زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے مٹہ ہسپتال اور تحصیل کے سامنے بہا چوک میں باپ عبدالحکیم ولد عبدالقریب اور اسکے بیٹی ص سکنہ گجر گبرال کالام پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جانبحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی،ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس کیمطابق بیٹی کے مدیت میں دعویداری جان محمد اور اکرام سکنہ گجر گبرال کالام پر کی گئی ہے،واضح کہ باپ بیٹی مٹہ عدالت میں پیشی کیلئے ائے تھے،پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی،جبکہ ملزم کے گرفتاری کیلئے ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہے۔۔

مزید : صفحہ آخر