سوات و گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلے کے جھٹکے

سوات و گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلے کے جھٹکے

  



سوات(آئی این پی) سوات اور گردونواح میں 4.7شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے

مزید : صفحہ آخر