ساڑھے 8بجے تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر لازمی حاضر رہے،سعید غنی کی کالج انتظامیہ کو ہدایت

  ساڑھے 8بجے تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر لازمی حاضر رہے،سعید غنی کی کالج ...

  



کراچی(آئی این پی) سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ساڑھے 8بجے تمام اسٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر لازمی حاضر رہے، اساتذہ بروقت آئیں گے تو طالبہ بھی اپنے وقت پر آجائیں گی،آئندہ بھی آوں گا اور مجھے اسی طرح تمام اسٹاف حاضر ملنا چاہئے۔ گزشتہ روز وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے اچانک لانڈھی میں واقع گورنمنٹ ڈگری آرٹس اینڈ کامرس گرلز کالج کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیرنے کچھ روز قبل بھی اچانک دورہ کیا تھا لیکن اس وقت نہ اسکول عملہ موجود تھا نہ طالبہ کی حاضری تسلی بخش تھی۔پہلے دورے کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے پرنسپل سمیت اساتذہ، غیر تدریسی عملے کو تنبیہ لیٹرز جاری کیے تھے، جس کے بعد دوبارہ اچانک دورے کے موقع پر پرنسپل سمیت تمام اسٹاف موجود تھا۔

ہدایت

مزید : صفحہ آخر