مٹہ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، خاتون زخمی

مٹہ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، خاتون زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان) کالام گبرال سے مٹہ عدالت میں کیس کی پیشی کے لئے انے والے باپ بیٹی پر سابقہ شوہر نے پرانی دشمنی کی بنا پرفائرنگ کردی فائرنگ سے سسر عبدالحکیم موقع پرجاں بحق ہوا جبکہ بیوی(س) شدید زخمی ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے دو ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔ ادھر مٹہ کے علاقے ازاد بانڈہ میں پندرہ سالہ نوجوان ساجد اللہ نے نامعلوم وجوہات کی بناپر زہریلی دوا کھاکر خودکشی کرلی، تیسرے واقعے چپریال میں پیش ایا جہاں پر شانگلہ کا رہایشی عمر رحمان آرا مشین میں کام کررہاتھا کہ اچانک بلٹ لگانے سے جاں بحق ہواتمام لاشیوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -