شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خودگھر آئیں،حافظ حسین احمد

شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خودگھر آئیں،حافظ حسین احمد

  



جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنے اور حکومت چلانے میں فرق نظر آگیا ہے اب انہیں حقائق کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے، ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل چکا ہے، شہباز شریف حکومت کو گھر بھیجنے سے پہلے خوداپنے گھر تشریف لائیں، جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب کرکٹ اور حکومت میں فرق نظر آرہا ہے آہستہ آہستہ ان کوتمام حقائق تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے 18 ماہ میں مہنگائی، معیشت کی تباہی سے عوام کا جو حال ہوا ہے جس کا اعتراف حکومت خود کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جنوری اور شہباز شریف نے نومبر میں تحریک چلانے کی بات کی تھی یہ دونوں مہینے تو گزر چکے ہیں،اپوزیشن کی دونوں جماعتوں کی مصلحت اور مصالحت کا انجام تو ہم نے دیکھ لیا ہے وہ مارچ میں کیسے مارچ کریں گے، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے تحریک کا اعلان کیا تو جے یو آئی انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ آخر