پی ایس ایل 5: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پی ایس ایل 5: آج دو میچز کھیلے جائیں گے
پی ایس ایل 5: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 میں آج کراچی اورکوئٹہ آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور کا مقابلہ اسلام آباد سے ہو گا۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان مقابلہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

آج کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ شام 7 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کمان شاداب خان کو سونپی گئی ہے۔

پی ایس ایل فائیو میں اب تک کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں کراچی کو جیت اور لاہور ہار نصیب ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور کوئٹہ نے 2 ،2 میچز کھیل لیے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔

مزید : اہم خبریں /PSL /PSL News Update