وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے،شجرکاری مہم کاآغازکردیا

وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے،شجرکاری مہم کاآغازکردیا
وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے،شجرکاری مہم کاآغازکردیا

  



میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیراعظم نے پودا لگا کر موسم بہار2020 شجرکاری مہم کا آغاز کیا،شجرکاری مہم کا عنوان ”جنگلات کی بحالی “رکھا گیا ہے،وزیراعظم کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر اپنے آبائی شہر میانوالی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نے کندیاں میں شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا،وزیراعظم نے پودا لگا کر موسم بہار2020 شجرکاری مہم کا آغاز کیا،شجرکاری مہم کا عنوان ”جنگلات کی بحالی “رکھا گیا ہے،وزیراعظم کو شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /میانوالی