’’پاکستانی شہریت کیلیے میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے‘‘ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی موریسن بھی ڈیرن سیمی کو شہریت ملنے کے بعد بول پڑے

’’پاکستانی شہریت کیلیے میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے‘‘ نیوزی لینڈ کے ...
’’پاکستانی شہریت کیلیے میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے‘‘ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینی موریسن بھی ڈیرن سیمی کو شہریت ملنے کے بعد بول پڑے

  



کراچی(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن نے بھی پاکستان شہریت ملنے کی آس لگالی اور کہا ہے کہ میری خدمات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

ایکسپریس کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں  گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینیل کیلے موریسن نے کہا کہ میں کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے حالیہ عرصے میں مسلسل پاکستان آتا رہا ہوں، میں نے کرکٹ کے لیے پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔انہوں ںے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز اور اعزازی طور پر شہریت دینے کا حکومت کا فیصلہ بہت اچھی بات ہے لیکن میری خدمات کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

پاکستانی شہریت ملنے کے بعد کیا ڈیرن سیمی بھی 1 لاکھ 90 ہزار کے مقروض ہوگئے؟ قہقہوں اور انعامات سے بھرپور ویڈیو

واضح رہے کہ 54 سالہ ڈینی موریسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 164 ٹیسٹ کھیلے اور اب وہ کرکٹ کمنٹری کے حوالے سے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update /علاقائی /سندھ /کراچی