باکسر عامر خان کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش، تصویر بھی سامنے آگئی

باکسر عامر خان کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش، تصویر بھی سامنے آگئی
باکسر عامر خان کے ہاں ایک اور بچے کی پیدائش، تصویر بھی سامنے آگئی

  



لندن (ویب ڈیسک)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے ان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور نومولود کی تصویر ٹویٹ کی جس کے مطابق بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا گیا ہے۔تصویر منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔

یاد رہے کہ عامر خان دو بیٹیوں کے باپ بھی ہیں۔

مزید : کھیل