رائیونڈ کے قریب مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، 9 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

رائیونڈ کے قریب مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، 9 افراد زخمی، ہسپتال منتقل
رائیونڈ کے قریب مدرسے میں گیس لیکج دھماکہ، 9 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رائے ونڈ کے قریب مدرسے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔

لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں واقع جامعیہ مسجد یوسف برکت کے حجرے میں رات سے گیس لیکج ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ ایک شخص کو ٹی ایچ کیو رائے ونڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچ افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی ہے۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص کمرے کی لائٹ آن کرنے گیا جس پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا، مسجد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 9 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور