شام میں رواں ماہ کتنے ترک فوجی مارے گئے؟ افسوسناک خبر

شام میں رواں ماہ کتنے ترک فوجی مارے گئے؟ افسوسناک خبر
شام میں رواں ماہ کتنے ترک فوجی مارے گئے؟ افسوسناک خبر

  



استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں روسی حمایت یافتہ گروپ کی جانب سے کئے گئے بم دھماکے میں ایک ترک فوجی ہلاک ہوگیا ہے جس کے بعد رواں ماہ شام میں مارے گئے ترک فوجیوں کی تعداد 16ہوگئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک فوجیوں کی بڑھتی ہوئی اموات سے خدشہ ہے کہ شام کے شمال مغرب میں صورتحال مزید گھمبیر ہوگی جبکہ وہاں ہونے والی امن کی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد دسمبر سے اب تک دس لاکھ کے قریب افرادشدیدسردی کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔

اگرچہ ادلب کی صورتحال پر انقرہ اورماسکو کے حکام باہم مذاکرات کررہے ہیں تاہم اب ترک صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر5مارچ کوجرمن چانسلر اینگلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل میکخواںسے ملاقات کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا