ہندوانتہا پسند تنظیم نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کے سر کی قیمت مقرر کردی

ہندوانتہا پسند تنظیم نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کے سر ...

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوانتہا پسند تنظیم نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کے سر کی قیمت مقرر کردی، امولیالیونا کو قتل کرنے والے کو10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہا پسند تنظیم نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے والی سماجی کارکن کے سر کی قیمت مقرر کردی،جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کے دورا ن سماجی کارکن نے نعرہ لگایا ،ہندوانتہا پسند تنظیم رام سینا نے امولیا لیونا کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی ۔

ہندوانتہاپسند تنظیم رام سینا نے کہا کہ حکومت نے امولیا لیونا کو رہا کیاتو اسے قتل کردیں گے ،امولیالیونا کو قتل کرنے والے کو10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی