متحدہ عرب امارات کے بانی کی’ لاپتہ‘ رولز رائس کار مل گئی

متحدہ عرب امارات کے بانی کی’ لاپتہ‘ رولز رائس کار مل گئی
متحدہ عرب امارات کے بانی کی’ لاپتہ‘ رولز رائس کار مل گئی

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب متحدہ عرب امارات نیکسٹ 50ویژن کی جانب رواں دواں ہے وہیں ایک اماراتی شہری نے ماضی کی یادوں کو تازہ کردیا ہے۔اور متحدہ عرب امارات کے بانی اورتیس سال تک دبئی پر حکمرانی کرنے والے شیخ زید بن سلطان النیہان کے زیر استعمال رہنے والے والی رولز رائس کار ڈھونڈ نکالی۔

اس کارکو متحدہ عرب امارات کی پہلی ریاستی کارہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس کار نے یو اے ای کی کئی نامور شخصیات کی خدمت کی اور شاندار تقریبات کا حصہ رہی۔ان تقریبات میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے دن یعنی دودسمبر 1971کی تقریب اور ملکہ ایلزبتھ ٹو کے 1979کے شاندار دورے جیسی تقریبات شامل ہیں۔

محمد لقمان علی خان نامی شخص جو کہ ایک مصنف ہیں اور گاڑیوں کی تاریخ لکھتے ہیں کو پرانی گاڑیوں سے عشق ہے۔اور ان کی جانب سے اس گاڑی کو سامنے لے آنے کو اس دہائی کی بہترین دریافت قراردیا جارہاہے۔

لقمان کہتے ہیں کہ وہ اس رولز رائس فینٹم فائیو (چیسز نمبر 5VE15)کی تلاش کیلئے طویل عرصہ سے سرگرم عمل تھے اور آخر کار انہوں نے اسے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایک نواحی علاقے میں ڈھونڈ نکالا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ایک ایسی تصویر بھی موجود ہے جس میں شیخ زید بن سلطان النیہان کو اپنے بچوں جن میں دبئی کے حکمران شیخ زید شامل ہیں کواس گاڑی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

لقمان کے مطابق انہوں نے اپنی کتاب کیلئے ریسرچ کے دوران اس گاڑی کی تصویر کو دیکھاتو حیران رہ گیا۔اس کے بعد وہ گاڑی کی تلاش میں وہ برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز او ر آسٹریا پہنچ گئے جہاں انہیں آخر کار یہ گاڑی صحیح اور قابل استعمال حالت میں مل گئی۔

لقمان کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ اس گاڑی کا ایک بڑافوٹو متحدہ عرب امارات کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے پر آئندہ برس پچاس سالہ تقریب کے دوران شاہی محل میں لگایاجائے۔

انہوں نے اپنی تفصیلات میں یہ نہیں بتایا کہ یہ گاڑی متحدہ عرب امارات سے باہر کیسے گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا