پنجاب بھرمیں شروع کئے گئے اس منصوبے کاآغازآج میانوالی سے کیاجائے گا،وزیراعلیٰ کااعلان

پنجاب بھرمیں شروع کئے گئے اس منصوبے کاآغازآج میانوالی سے کیاجائے ...
پنجاب بھرمیں شروع کئے گئے اس منصوبے کاآغازآج میانوالی سے کیاجائے گا،وزیراعلیٰ کااعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں جنگلات کی بحالی کیلئے شروع کئے گئے منصوبے کاآغازمیانوالی سے کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت دس ارب درختوں کے سونامی(منصوبے) کے تحت صوبے میں اس سال تقریباً 10 ہزار ایکڑ رقبے پر 10کروڑ پودے لگائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب کے ان جنگلات کو دوبارہ بحال کرنے جا رہے ہیں جنہیں ٹمبر مافیا نے تباہ کر دیا تھا۔آج کندیاں، میانوالی کے 10ہزار ایکڑ رقبے سے اس منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /میانوالی