پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر ...
پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تفتان طور خم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کررہا ہے ،چمن تفتان بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کررہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت کرونا وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں ایران میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے حوالے صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تفتان طور خم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کررہا ہے ،چمن تفتان بارڈر پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کررہا ہے،کوئٹہ لاہور کراچی ایئر پورٹس پر بھی سخت سکریننگ کی جارہی ہے ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ،کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے موثراقدامات کئے ہیں ،تمام ایئرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد