حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ
حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ کا دعویٰ

  



جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ انہیں لگتا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی کیونکہ حکومت کے اتحادی بھی اس سے ناراض ہیں اور حکومت کے اپنے اراکین عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔وزیراعظم نے آٹے اور چینی بحران پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہازرداری طبیعت میں ناسازی کے باوجود ملکی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /جامشورو